0
Tuesday 2 Apr 2019 19:50

جلد پاکستان میں ہتھیاروں کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہوگا، کورکمانڈرز کانفرنس

جلد پاکستان میں ہتھیاروں کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہوگا، کورکمانڈرز کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے حکومت کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔ جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران فورم نے جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور مشرقی سرحد پر حالات کا جائزہ لیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

فورم نے ملک میں دائمی امن کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔ اجلاس کے شرکاء نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد پاکستان وہ ریاست بننے کی جانب گامزن ہے جہاں ہتھیاروں کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہوتا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ عمران خان نے بدھ کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عمل درآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی گئی ہے صوبے آج رات تک ہر صورت رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کروادیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی جانب سے رپورٹ پہلے ہی جمع کروائی جاچکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 786536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش