0
Wednesday 3 Apr 2019 01:24

سیلاب کے دوران امریکہ نے ہلال احمر کے بنک اکاونٹس سیل کرکے امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈالی ہے، ایران

سیلاب کے دوران امریکہ نے ہلال احمر کے بنک اکاونٹس سیل کرکے امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈالی ہے، ایران
اسلام ٹائمز - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکہ کا ایرانی ایٹمی معاہدے (CPOA) سے اپنی علیحدگی کی سالگرہ کے موقع پر امدادی تنظیموں ہلال احمر اور ریڈ کراس کے بیرون ملک اکاونٹس کو سیل کر دینا امریکی حکومت کے انسانی حقوق پر مبنی نعروں کے خلاف انسانیت مخالف رویئے کو آشکار کرتا ہے، جبکہ امریکی کہتے ہیں کہ ایران پر لگائی جانے والی پابندیاں ایرانی عوام کے خلاف نہیں بلکہ ان کے حق میں ہیں۔ بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں عام طور پر تمام بنک اکاونٹس سیل نہیں کئے جاتے، تاکہ ہلال احمر اور ریڈ کراس جیسی تنظیموں کے ذریعے انسانی امداد کی فراہمی کو نقصان نہ پہنچے، لیکن امریکہ نے اپنے انسانیت سوز اقدام میں سیلاب زدہ عوام کو پہنچنے والی بین الاقوام امداد کے تمامتر راستے مسدود کر دیئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہلال احمر اور ریڈ کراس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنی امداد کو منتقل نہیں کرسکتے، کیونکہ امریکہ نے سیلاب زدہ عوام کی امداد میں رکاوٹ حائل کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں، کیونکہ امداد رسانی کے کاموں میں لاجسٹک ساز و سامان بالخصوص ہیلی کاپٹرز کی کمی پیدا ہو رہی ہے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکہ کو آفت زدہ عوام کی امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے سمیت اپنے تمام انسانیت سوز اقدامات کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 786577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش