0
Thursday 4 Apr 2019 08:17

شب معراج کے موقع پر پنجاب سٹیڈیم میں میوزیکل کنسرٹ، شہریوں کا اظہار تشویش

شب معراج کے موقع پر پنجاب سٹیڈیم میں میوزیکل کنسرٹ، شہریوں کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ نئے پاکستان کی ریاست مدینہ اپنے بنیادی نظریہ سے ہی ہٹنے لگے۔ معراج کی بابرکت رات میں عبادت کی بجائے تبدیلی سرکار کی جانب سے رات گئے تک لاہور کے پنجاب فٹبال سٹیڈیم میں میوزیکل کنسرٹ جاری رہا۔ رحمتوں اور برکتوں والی رات "شبِ معراج" جہاں ایک طرف دنیا بھر میں تمام مسلمان مساجد میں عبادات میں مصروف رہے وہیں تبدیلی سرکار نے فٹبال سٹیڈیم میں میوزیکل پروگرام کی محفل سجائے رکھی۔ اس مقدس اور فضلیت والی رات پنجاب گمیز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مختلف پرفارمنسز اور معروف گلوکار ساحر علی بگا کا کنسرٹ چلتا رہا۔

صوبائی وزیر رائے تیمور بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنسرٹ نہیں ثقافت کے رنگ ہیں، رات 12 بجے یہاں سے فارغ ہو کر شبِ معراج منائیں گے۔ عبادت کی رات ایسا شو درست عمل ہے کے سوال پر رائے تیمور بھٹی کی زبان لڑکھڑانے لگی اور آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔  شہری حلقوں نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو ریاست کے بنیادی نظریہ سے متصادم قرار دیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف مہنگائی نے زندگی عذاب بنا رکھی ہے تو دوسری جانب غیر اسلامی ثقافت کو فروغ دیا جا رہا ہے جو تشویشناک امر ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ عبادت کی رات ایسے پروگرامز کا انعقاد کہیں حکومت کیخلاف سازش تو نہیں۔
خبر کا کوڈ : 786753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش