0
Friday 5 Apr 2019 11:34

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں من پسند افراد کی تعیناتیاں

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں من پسند افراد کی تعیناتیاں
اسلام ٹائمز۔ پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے 6 سینئر ڈاکٹرز ہسپتال چھوڑ گئے، ایم ٹی آئی ایکٹ کی ضلعی سطح پر منتقلی کے خلاف ڈاکٹرز تنظیمیں بھی میدان میں نکل آئیں۔ پشاور کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں انتظامی عہدوں کی بندر بانٹ کے خلاف کئی سینئر ڈاکٹرز ہسپتال چھوڑ گئے، چار ماہ کے دوران ایل آر ایچ چھوڑنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 6 ہوگئی۔ گریڈ 19 اور 20 کے سینئر ڈاکٹرز کی موجودگی میں انگلینڈ سے آئے جونیئر ڈاکٹر کو میڈیکل ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔ سینئر ڈاکٹر جاوید اقبال مدت ملازمت سے پانچ سال پہلے ہی مستعفی ہوگئے۔ سینئر ڈاکٹر انتخاب عالم ڈاکٹر مظفر الدین، نیورو سرجن ڈاکٹر ممتاز، ڈاکٹر خلیل اور ڈاکٹر مقیم پہلے ہی رخصت لے چکے ہیں۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے قیام اور میڈیکل اینڈ ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ کی اضلاع تک منتقلی کے خلاف ڈاکٹر تنظیموں نے بھی ایکا کرلیا ہے۔ پریس کلب میں خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹروں نے مشاورت کے بغیر ایسے فیصلوں کو مسترد کردیا ہے۔ ڈاکٹرز تنظیموں نے 17 اپریل کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت ڈاکٹروں کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ ہو یا دیگر معاملات ڈاکٹروں کا شکوہ ہے کہ ان سے کوئی مشاورت نہیں کی جاتی۔
خبر کا کوڈ : 786988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش