0
Saturday 6 Apr 2019 23:40

آج قائداعظمؒ کے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے، ثروت اعجاز قادری

آج قائداعظمؒ کے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آج قائداعظمؒ کے پاکستان کو کرپشن زدہ سیاستدانوں، وڈیروں، سرمایہ داروں نے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، آج مظلوم غریب عوام کو تعلیم، صحت و انصاف میسر نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ 9 کروڑ سے زائد مظلوم غریب عوام غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، بھوک و افلاس اور انصاف کی عدم فراہمی سے پریشان حال خودکشیاں کر رہے ہیں، ملک کی دولت لوٹنے والے عیش و عشرت کی زندگی بسر کر رہے ہیں، ان کو کوئی لگام دینے والا نہیں ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کے حقوق کا استحصال کا سلسلہ بند نہ ہوا، تو اس کے منفی نتائج سے مایوسیاں جنم لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے، تاکہ غربت ختم اور غریبوں کو ان کے حقوق مہیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے یکجا ہوکر جدوجہد کریں، غریبوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے عملی طور پر میدان میں آکر آواز بلند کرکے انہیں حقوق دلائیں۔
خبر کا کوڈ : 787269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش