0
Tuesday 9 Apr 2019 13:42

سکردو، دریائے سندھ میں لاپتہ پاک فوج کے دو اہلکاروں کی تلاش کیلئے ایس ایس جی کے ماہر غوطہ خور طلب

سکردو، دریائے سندھ میں لاپتہ پاک فوج کے دو اہلکاروں کی تلاش کیلئے ایس ایس جی کے ماہر غوطہ خور طلب
اسلام ٹائمز۔ گاڑی کی ٹکر سے دریائے سندھ میں گر کر لاپتہ ہونے والے 2 فوجی اہلکاروں کی تلاش کیلئے ایس ایس جی کے ماہر غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیا، گزشتہ روز گلگت سکردو روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے پاک فوج کے دو اہلکار صوبیدار شمس اور سپاہی جوہر علی دریائے سندھ میں گر کر لاپتہ ہو گئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر روندو، 65 سگنل کے میجر خاور، ایف ڈبلیو او کے کیپٹن محمود کی سربراہی میں ریسکیو اور پاک فوج کے اہلکار لاپتہ جوانوں کی تلاش میں دن رات مصروف ہیں، پاک فوج نے دریا میں گر کر لاپتہ ہونے والے اہلکاروں کی تلاش کے لئے ایس ایس جی کے ماہر غوطہ خوروں کو بھی طلب کر لیا ہے، آج سے ایس ایس جی کے ماہر غوطہ خور جائے حادثہ پہنچ کر تلاش شروع کرینگے۔ حادثے کا شکار ہونے والے صوبیدار شمس کا تعلق بونجی جبکہ سپاہی جوہر علی کا تعلق روندو طورمک سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 787708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش