0
Sunday 14 Apr 2019 17:14

نیب کرپشن کی روک تھام کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں کر رہا ہے، ڈی جی نیب بلوچستان

نیب کرپشن کی روک تھام کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں کر رہا ہے، ڈی جی نیب بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف بلاامتیاز کاروائیوں کا تسلسل جاری رہے گا، مختلف کرپشن کیسز میں 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 20 تحقیقات کا آغاز ہوا ہے، 13کیسز متعلقہ محکموں کو ریفر کئے گئے، محکمہ آبپاشی، خزانہ، مال، تعلیم لیبر، ورکرز ویلفیئر بورڈ سمیت مختلف محکموں کے کرپٹ افراد کے خلاف کرپشن کی تحقیقات مکمل کر کے 6 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے گئے، احتساب عدالت سے متعدد ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بدعنوان عناصر کو سرکاری وسائل کی لوٹ مار نہیں کرنے دی جائے گی، نیب بدعنوانی کے ناسور کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا، عوام کی معاونت سے کرپشن کے عفریت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان نے 2019ء میں پہلے کوارٹر میں مختلف شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے 20 کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز کیا، جبکہ 13کیسز متعلقہ محکموں کو ریفر کر دیئے۔ محکمہ آبپاشی، خزانہ، مال، تعلیم سمیت مختلف محکموں کے کرپٹ افراد کے خلاف کرپشن کی تحقیقات مکمل کر کے 6 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے گئے، کرپشن کیسز میں مطلوب ملک کے مختلف علاقوں سے 12 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسی عرصے کے دوران احتساب عدالت سے متعدد ملزمان کو سزائیں بھی سنائی گئیں۔

ڈی جی نیب بلوچستان نے کرپشن کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدعنوان عناصر کو سرکاری وسائل کی لوٹ مار نہیں کرنے دی جائے گی، نیب بدعنوانی کے ناسور کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا، عوام کی معاونت سے کرپشن کے عفریت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ نیب بلوچستان کو سال 2019ء میں جنوری سے مارچ کے دوران کرپشن سے متعلق 200 سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں ابتدائی جانچ پڑتال اور شواہد کی روشنی میں 20 اہم کیسز کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ نئی شروع کی جانے والی تحقیقات سابق اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس، سرکاری افسران اور اہلکاروں کی مبینہ کرپشن سے متعلق ہیں۔ فروری تا مارچ نیب کی مختلف ٹیموں نے بدعنوانی کے متعدد کیسز کی تحقیقات مکمل کر کے 6 ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع کروائے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی، میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ بلوچستان کے وسائل یہاں کے لوگوں کی امانت ہیں، ان میں خیانت کرنے والے اور سرکاری خزانے کو ذاتی مفادات کی خاطر نقصان پہنچانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ کرپشن کا خاتمہ صرف نیب کی کوششوں سے ممکن نہیں اس کے مکمل خاتمے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔
 
خبر کا کوڈ : 788626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش