0
Tuesday 16 Apr 2019 20:01

میٹرو پل سے ملبہ گرنے کا معاملہ، تحقیقاتی رپورٹ کمشنر ملتان کو پیش

میٹرو پل سے ملبہ گرنے کا معاملہ، تحقیقاتی رپورٹ کمشنر ملتان کو پیش
اسلام ٹائمز۔ کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ کو میٹرو پل سے ملبہ گرنے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مکمل کی گئی تھی، انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پل کے جوائنٹ کی کمزوری اور تعمیراتی نقائص کی وجہ سے ملبہ سڑک پر گرا، انکوائری رپورٹ میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرکے دیگر میٹرو پلرز کا سروے کرانے کے بارے میں بھی سفارش کی گئی ہے۔ کمشنر ملتان نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ٹھیکیدار فرم کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے 3 روز میں تمام میٹرو روٹ کی ٹیکنیکل انسپکشن کرکے سرٹیفیکیٹ جمع کرائے، ٹیکنیکل انسپکشن کی رپورٹ پر متاثرہ حصوں کے نیچے ٹریفک کنٹرول کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، کمیٹی کے سربراہ اے ڈی سی آر آغا ظہیر عباس شیرازی ہونگے، جبکہ ایس پی ٹریفک پولیس، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ڈی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ممبران ہونگے۔ کمشنر ملتان نے تھرڈ پارٹی انسپکشن کیلئے ماہر کنسلٹنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کا بھی حکم دیا۔
خبر کا کوڈ : 788965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش