0
Thursday 18 Apr 2019 16:34

وزارت خزانہ کے امور چلانے کیلئے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

وزارت خزانہ کے امور چلانے کیلئے امیدواروں کے نام سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ اسد عمر کے بعد وزارت خزانہ کے امور چلانے کے لئے امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر خزانہ مقرر کئے جانے کا امکان تھا، تاہم انہوں نے یہ عہدہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے امور کو چلانے کے لئے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، سلمان شاہ اور اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر عشرت حسین مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین تاجر برادری کے لئے بھی قابل قبول ہیں، وہ اس وقت وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مشیر خزانہ کی متوقع فہرست میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا نام بھی شامل ہے، وہ پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 789349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش