0
Thursday 18 Apr 2019 19:24

پشاور، حیات آباد آپریشن میں ہلاک 4 دہشتگردوں کی شناخت

پشاور، حیات آباد آپریشن میں ہلاک 4 دہشتگردوں کی شناخت
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ملوث 4 دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی۔ 15 اپریل کی شب حیات آباد کے علاقے میں ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا تھا۔ سینئر پولیس عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ تفتیش کار 4 حملہ آوروں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئے جن میں سے 3 کا تعلق خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع سے ہے جبکہ ان میں سے ایک افغان شہری تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حادثے کی تحقیقات کررہا ہے۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے بذریعہ ای میل دعویٰ کیا تھا کہ ان کے 6 کارکن، سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں ملوث تھے۔

پولیس نے خفیہ آپریشن کے تحت پشاور کے علاقے حیات آباد کے ای سیکٹر فیز 7 میں واقع گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس کے بعد 15 اپریل کو شام ساڑھے 7 پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا تھا۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید اور ابتدائی طور پر ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا جبک مقابلہ 16 اپریل تک جاری رہی تھی۔ آپریشن میں پولیس، فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور 102 بریگیڈ نے حصہ لیا تھا۔ مزید برآں پولیس کے ایک وفد نے حیات آباد کا دورہ کیا اور آپریشن کے دوران صبر اور تعاون کرنے پر علاقہ مکینوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری کئے بیان کے مطابق وفد نے سٹی پولیس چیف کی جانب سے لکھا گیا خط علاقہ مکینوں کو دیا تھا جس میں 17 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ علاقہ مکینوں نے وفد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔
خبر کا کوڈ : 789367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش