0
Monday 22 Apr 2019 09:23

کراچی میں غلط انجکشن سے ایک اور ننھی کلی مرجھا گئی

کراچی میں غلط انجکشن سے ایک اور ننھی کلی مرجھا گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں غلط انجکشن کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، جس میں کورنگی بلال کالونی بنگالی پاڑہ کی رہائشی چار سالہ رضیہ غلط انجکشن لگنے سے دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں رضیہ کے والد اختر نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو ہفتہ کو خسرہ میں تیز بخار ہوا، جس پر وہ بچی کو گھر کے قریب واقع کلینک لے گئے، کلینک پر موجود ڈاکٹر نے بچی کو انجکشن لگایا۔ والد کے مطابق انہوں ںے پوچھا بھی کہ کیا بچی کو انجکشن لگانا انتہائی ضروری ہے، لیکن ڈاکٹر نہیں مانے اور انجکشن لگا دیا، جس کے بعد وہ گھر واپس آگئے، اتوار کی شب ان کی بیٹی کی طبیعت انتہائی تیزی کے ساتھ بگڑی اور وہ فوری طور پر دم توڑ گئی۔ اختر نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کی موت ڈاکٹر عمران کے لگائے گئے انجکشن کے باعث ہوئی۔ ننھی رضیہ کی لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس حکام نے واقعے میں ملوث نجی کلینک کے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شام کے وقت بچی کو کلینک لایا گیا تھا، ڈاکٹر نے بچی کو سیپوٹیکس کا انجکشن لگایا تھا۔  پولیس کے مطابق ڈاکٹر عمران 2 سال سے کلینک میں مریضوں کا علاج کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 789901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش