0
Wednesday 24 Apr 2019 15:07

حکومت قبائلی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں‌ پر ہر سال 100 ارب خرچ کرے گی، وزیراعظم

حکومت قبائلی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں‌ پر ہر سال 100 ارب خرچ کرے گی، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں ترقی لائے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، قبائلی علاقوں میں سالانہ ایک سو ارب روپے خرچ کریں گے۔ وزیرستان میں وزیراعظم عمران خان نے سپن کئی زغزئی میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں ترقی لائے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، اسی لئے اب سے قبائلی علاقوں میں سالانہ ایک سو ارب روپے خرچ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے سب سے زیادہ آواز اٹھائی ہے کہ ہم اس علاقے میں امریکا کے کہنے پر اپنی فوج نہ بھیجیں۔ انہوں نے کہا میں آپ کے سارے مسائل سمجھتا ہوں، ہمارا مقصد ہے کہ آپ کے تمام مسائل حل کئے جائیں۔

دوران خطاب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں آپ کے لئے وہ کچھ کروں گا جو نہ کسی نے ماضی میں کیا اور نہ کوئی آیندہ کرے گا، نیا پاکستان ریاست مدینہ کے اُصولوں پر بننا چاہیئے اور ریاست مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف پر تھی۔ عمران خان نے کہا کہ ہم جو تبدیلی لے کر آ رہے ہیں اب وہ بہت تیزی سے آئے گی، نوجوانوں کو قرضے بھی دیں گے۔ گذشتہ 10 سالوں میں ملک کا قرضہ تین گنا زیادہ کر دیا گیا ہے، ملک چلانے کے لئے ہمارے پاس پیسہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنا قبائلی علاقوں کے لئے سب سے تکلیف دہ تھی، سارے قبائلی علاقوں میں صحت انصاف کارڈ دیں گے۔ قبائلی علاقے میں رہنے والوں کو تھوڑا صبر کرنا ہو گا، جلد آپ کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عمائدین سے خطاب میں‌ کہا ہے کہ قبائلی عوام نے ہمیشہ پاکستان کیلئے قربانیاں دیں، یہاں کے مسائل کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ ہوں، میرے دورے کا مقصد قبائلی عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔ ہماری حکومت اس علاقے کے ترقیاتی منصوبوں‌ پر ہر سال 100 ارب خرچ کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کی ساری تاریخ جانتا ہوں، عوام کے مسائل اور مشکلات سے بھی آگاہ ہوں، تاہم اب تبدیلی آئے گی۔ قبائلی علاقوں میں معدنیات کے بےپناہ ذخائر ہیں اگر اس پر کام شروع ہو گیا تو یہاں سے محنت مزدوری کرنے کوئی باہر نہیں جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں پر اتنا پیسا خرچ کیا جائے گا جو 70 سال میں نہیں ہوا، ہسپتالوں میں سرجنز تعینات کریں گے۔ وزیرستان میں 100 کلومیٹر طویل سڑکیں اور سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 790432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش