0
Thursday 25 Apr 2019 23:44

محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن ہی تھا کہ آج تھرکول پاور پروجیکٹ فعال ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن ہی تھا کہ آج تھرکول پاور پروجیکٹ فعال ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن ہی تھا کہ آج تھرکول پاور پروجیکٹ فعال ہوچکا ہے، انشاءاللہ چار جون کو یہ تمام بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی اور اسلام کوٹ تحصیل میں تھر کے کوئلے سے آپریٹ ہونے والے مزید پانچ پاور پلانٹ قائم کئے جائیں گے اور تھر میں گورانو ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں متاثرہ خاندانوں کفالت کیلئے فی خاندان ایک لاکھ روپے سالانہ معاوضہ دیا جائے گا، جو سات سو ستاون خاندانوں میں مساوی طور پر فی خاندان تقسیم کیا جائے گا۔ مشیر اطلاعات سندھ نے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں سندھ کے مالی امور سے متعلق سیر حاصل بحث کی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2018ء اور 2019ء میں سندھ حکومت کو این ایف سی اور او زی ٹی کی مد میں 665 ارب روپے منتقل ہونے تھے، مگر اب تک 406 ارب روپے ملے ہیں اور اب تک اگلے ڈھائی ماہ میں 269 ارب روپے منتقل کرنے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اب تک سندھ حکومت کے مالی اخراجات میں 119 ارب روپے کا شارٹ فال ہے، جس کی وجہ سے سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی ہورہی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے عوام پر غربت، بھوک اور افلاس مسلط کردیا ہے، اس وقت پاکستان 16 کھرب روپے کے قرضوں میں جکڑا ہوا ہے مگر وزیراعظم عوام سے ووٹ کے مینڈیٹ کے بجائے طعنہ زنی سے بات کرتے ہیں اور اپنی تقریروں میں غیر اخلاقی، غیر جمہوری اور غیر آئینی بات کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 790734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش