0
Saturday 27 Apr 2019 11:10

سری لنکا، پولیس چھاپے کے دوران خودکش حملہ

سری لنکا، پولیس چھاپے کے دوران خودکش حملہ
اسلام ٹائمز۔ سری لنکا میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ اور مشتبہ دہشت گردوں کے خود کو دھماکے سے اڑانے کے واقعے میں 6 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق فوجی ترجمان نے بتایا کہ سری لنکا کے مشرقی ساحلی علاقے باٹیکالوا کے قریب امپارہ سینٹمرتھ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد اور ایک راہگیر مارا گیا۔ اس سے قبل دیگر دہشت گردوں نے اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 6 بچوں سے سمیت 15 افراد مارے گئے، جن میں 3 مشتبہ دہشت گرد شامل تھے۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں کلیئرنگ آپریشن کے دوران جائے وقوعہ سے وہ آلات بھی ملے ہیں جن کی مدد سے مشتبہ دہشت گرد ویڈیو ریکارڈ کیا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ سری لنکن فوج نے جائے حادثہ سے داعش کا جھنڈا اور وردیوں کے ملنے کا دعویٰ بھی کیا ہے، جنہیں داعش کے جنگجو پہنتے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ملٹری ترجمان کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ امپارہ سینٹمرتھ میں دھماکے کی آوازیں سننے کے بعد جب سپاہی تحقیقات کے لئے وہاں پہنچے تو ان پر فائرنگ کی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 790902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش