0
Saturday 27 Apr 2019 12:12

شمالی وزیرستان میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکہ، 3 اہلکار شہید 1 زخمی

شمالی وزیرستان میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکہ، 3 اہلکار شہید 1 زخمی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے میں تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ تحصیل شیوہ میں ملک شاہی کے علاقے رغزئی میں ہوا جہاں اہلکاروں کے چیک پوسٹ پہنچتے ہی زوردار دھماکہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق بارودی مواد چیک پوسٹ کے ساتھ ہی نصب تھا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے، زخمی اور شہید ہونے والے اہلکار مقامی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ شہید اہلکاروں کی شناخت امیر زمان، عبدالولی اور نامبوت خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 790926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش