0
Saturday 27 Apr 2019 17:36

وزارت داخلہ کی نئی پالیسی جاری، 48 ممالک کے ویزہ میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت داخلہ کی نئی پالیسی جاری، 48 ممالک کے ویزہ میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے نئی ویزہ پالیسی جاری کر دی۔ 48 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزہ میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایران، ملیشیا، روس، ترکی، چین، سری لنکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل اور جرمنی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن میں انڈیا، امریکہ، برطانیہ، افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر کی جائیگی۔ 48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو بھی یہ سہولت دی جائے گی۔ 31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز اس پالیسی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ پانچ ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر ویزا تین ماہ کا دیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے حوالے سے فارن مشن اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے اس وقت کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے رواں سال جنوری میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے لئے نئی ویزا پالیسی متعارف کرا رہے ہیں، جس کے تحت 175 ممالک کو ای ویزہ کی سہولت دی جائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ملکوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت بھی دے رہے ہیں۔ برٹش اور امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو بھی ویزا آن ارائیول کی سہولت دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بزنس ویزا کی سہولت 96 ممالک تک بڑھا دی گئی ہے۔ 50 ممالک کے سیاحوں کو ایئر پورٹ پہر ویزا دیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ صحافیوں کو بھی طویل المدت ویزے فراہم کئے جائیں گے، علاوہ ازیں اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت بھی دو سال کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 70 سال بعد ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ ملائیشیا کے پاس سیاحت کے لئے صرف ساحلی مقام ہیں، جبکہ پاکستان سیاحت کے لئے ایک جنت ہے، کیونکہ یہاں بہت سے سیاحتی مقامات موجود ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 790967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش