0
Monday 29 Apr 2019 23:21

دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے ہی پائیدار امن کا قیام ممکن ہے، ثروت اعجاز قادری

دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے ہی پائیدار امن کا قیام ممکن ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسندی پھیلانے اور دہشتگردی کرنیوالے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، اولیاء اللہ نے امن، محبت، بھائی چارگی کو فراغ دیا، اس مشن پر گامزن ہیں، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے ہی پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، معاشی دہشتگردی یعنی ملک کی دولت لوٹنے والے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں، عوام کا استحصال کرنیوالوں نے غربت کے ساتھ انتہاپسندی کو فروغ دیا ہے، ان خیالات کا اظیار انہوں نے اندرون سندھ کے علاقے چوہڑ جمالی میں جنرل ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مذہبی و لسانی انتہاپسندی ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کو متحد اور یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے لعل شہباز قلندر کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سستا اور فوری انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا آئینی فرض ہے، غربت کے خاتمے کیلئے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کرنا ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 791369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش