0
Monday 29 Apr 2019 23:30

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا رومانس محض بلدیاتی الیکشن تک محدود ہے، عاجز دھامراہ

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا رومانس محض بلدیاتی الیکشن تک محدود ہے، عاجز دھامراہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ کراچی کے باشعور عوام نے تبدیلی اور اقتدار کے بھوکوں کو مسترد کرکے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست تفریق اور لسانیت پر مبنی ہے۔ اپنے بیان میں عاجز دھامراہ نے کہا کہ کوے پر سفید رنگ کرنے سے وہ فاختہ نہیں بس سکتا، اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان ہو یا لندن اپنے نظریہ سے منحرف نہیں ہو سکتی، اور یہی حال اچانک بننے والے لیڈروں پی ٹی آئی کا بھی ہے، جن کے یوم تاسیس میں تبدیلی کے واضح ثبوت عیاں ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی کا رومانس محض بلدیاتی الیکشن تک محدود ہے، جنہیں عوامی خدمت سے زیادہ اپنی کرسی اور ہوس کی فکر ہے، جو عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔

عاجز دھامراہ نے کہا کہ آمروں کی گود میں پل کر جوان ہونے والی ایم کیو ایم اور آئی جے آئی کے بانی کی لے پالک پی ٹی آئی آج تک عوامی اقتدار کو سمجھ ہی نہ سکے، دونوں جماعتوں کے رہنما بلخصوص وزیراعظم عمران نیازی کا مقصد ایک خاص طبقہ کی پاکستان میں اجارہ داری اور ان کی لوٹ گھسوٹ کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکو عمران نیازی کے دائے بائیں نظر آتے ہیں، سپریم کورٹ سے سند یافتہ مجرم ہو یا پھر عام عدالتوں سے سزا یافتہ اوباش، سب ہی پی ٹی آئی میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر عیاں ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ چند مسٹنڈوں کا گروپ ہے۔
خبر کا کوڈ : 791371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش