0
Wednesday 1 May 2019 14:18

مودی پر 72 سالوں کی پابندی لگا دینی چاہیئے، اکھلیش یادو

مودی پر 72 سالوں کی پابندی لگا دینی چاہیئے، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مغربی بنگال میں آل انڈیا ترنمول گانگریس کے 40 اراکین اسمبلی کے اپنے رابطے میں ہونے کے دعوی کے بعد مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ مثالی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خلاف ورزی کی پاداش میں ان پر 72 گھنٹوں کی نہیں 72 سالوں کی پابندی عائد کر دینی چاہیئے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے مودی کے ذریعہ مغربی بنگال میں دئے گئے بیان پر ان کی سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ترقی پوچھ رہی ہے، وزیراعظم کا شرمناک خطاب سنا کیا۔؟

انہوں نے لکھا کہ سوا سو کروڑ ملک کے لوگوں کا بھروسہ کھو کر اب مودی بنگال کے 40 اراکین اسمبلی کے مبینہ پارٹی بدلنے کے غیر اخلاقی بھروسے تک سمٹ گئے ہیں۔ ایس پی کے سربراہ نے آگے مزید لکھا کہ یہ وہ نہیں کالے دھن کی ذہنیت بول رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ان پر 72 گھنٹوں کی نہیں بلکہ 72 سال کی پابندی عائد کی جانی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 791661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش