0
Monday 6 May 2019 12:40
وزیراعلٰی پنجاب نے عوام کی خدمت کیلئے بےمثال اقدامات کئے ہیں، فردوس عاشق اعوان

کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، عثمان بزدار

کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات میں کہا حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا اور ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دےکر وسائل کو بچایا گیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حکومت کے فلاح عامہ کیلئے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفاق اور صوبے کے شعبہ اطلاعات میں کوآرڈینیشن بہتر بنانے پرگفتگو ہوئی۔ وزیراعلٰی پنجاب نے کہا حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے، ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دے کر وسائل کو بچایا گیا ہے، کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج آئے۔

اس موقع پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعلٰی پنجاب نے عوام کی خدمت کیلئے بےمثال اقدامات کئے، حکومت کے فلاح عامہ کیلئے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملےگا۔ یاد رہے 22 اپریل کو بھی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا عمران خان، پی ٹی آئی اور وزیراعلٰی پنجاب ایک پیج پر ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں میڈیا کا کلیدی کردارہے، صحافی برادری کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی پنجاب پر وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا، مخالفین نے وزیراعلٰی پنجاب کے خلاف افواہوں کا بازار گرم کر رکھا ہے، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ وزیراعلٰی پنجاب ووٹ لےکر منتخب ہوئے ہیں، لہٰذا انہیں عزت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 792502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش