0
Friday 10 May 2019 19:46

داتا دربار دھماکے کے شبہ میں گڑھی شاہو سے 5 مشتبہ افراد گرفتار

داتا دربار دھماکے کے شبہ میں گڑھی شاہو سے 5 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ داتا دربار کے باہر دھماکے کے بعد حساس اداروں نے لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے گڑھی شاہو میں ایک ٹی سٹال پر چھاپا مارا، جس دوران پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیے جانیوالے افراد کا داتا دربار دھماکے کا سہولت کار ہونے کا شبہ ہے۔ یہ ٹی سٹال اسد عباسی نامی ایک شخص چلاتا تھا، اسد عباسی اور اس کے دوست شاہد نے تین ماہ قبل یہ جگہ کرائے پر لی تھی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خودکش بمبار نے اس جگہ قیام کیا تھا جبکہ گرفتار افراد میں رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے، جس نے مبینہ طور پر حملہ آور کو داتا دربار کے عقبی علاقے میں چھوڑا۔
خبر کا کوڈ : 793409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش