0
Thursday 16 May 2019 21:24

پلوامہ معرکہ آرائی میں 5 جنگجووں جانبحق

پلوامہ معرکہ آرائی میں 5 جنگجووں جانبحق
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعرات علی الصبح عسکری پسندوں اور قابض فورسز کے مابین جو معرکہ آرائی شروع ہوگئی اُس میں چار جنگجو، ایک شہری اور فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے پلوامہ آپریشن میں 3 جنگجوؤں، شہری اور ایک فوجی اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے جاں بحق شہری کی شناخت رئیس احمد ڈار کے  طور کی جو طرفین کے مابین گولی باری کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رئیس کا بھائی، یونس احمد بھی اس معرکہ آرائی کے دوران زخمی ہوگیا ہے۔ یہ معرکہ آرائی پلوامہ کے ڈلی پورہ علاقے میں آج صبح اُس وقت شروع ہوئی جب فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا جس دوران وہاں چھپے عسکری پسندوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں۔ جاں بحق جنگجوؤں کی شناخت ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پلوامہ اور آس پاس علاقے میں فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور عوام کی نقل و حمل محدود کی گئی ہے۔ حکام نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 794615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش