0
Thursday 23 May 2019 11:57

شاہراہ بندش پر معذرت خواہ ہوں، گورنر

شاہراہ بندش پر معذرت خواہ ہوں، گورنر
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات کتھ پتلی گورنر ستیہ پال ملک نے قریب 2 ماہ تک شاہراہ کی بندش رکھنے کے فیصلے پر لوگوں سے معافی مانگ لی ہے۔ جہانگیر چوک رامباغ فلائی اوور کے دوسرے حصے کی افتتاحی تقریب کے دوران گورنر شاہراہ پر پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی 27 مئی سے ختم ہوجائے گی۔ گورنر نے کہا کہ میں لوگوں کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے شاہراہ پر پابندی کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، اس دوران انہیں جن سخت مراحل سے گزرنا پڑا اس کیلئے میں اُن سے معافی چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملکی مفاد میں لیا گیا تھا۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے بارے میں گورنر نے کہا کہ اُن کی انتظامیہ ریاست میں منتخب حکومت کے حق میں ہے لیکن ریاست میں الیکشن کے انعقاد کے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہی لینا ہے۔ گورنر نے کہا کہ میری نگاہ میں ایسا کچھ نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ صدر راج جتنا جلد ممکن ہوسکے، ختم ہونا چاہیئے اور لوگوں کی منتخب حکومت ہو لیکن اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہی لینا ہے۔ امرناتھ یاترا کے حوالے سے پوچھے گے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ پچھے سال کی طرح اُس سال بھی یاتری اچھے طریقے سے چلے گئی اور بڑی تعداد میں یاتری گھپا کے درشن کے لئے آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 795849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش