0
Thursday 23 May 2019 14:39

موبائل فون گم ہونے پر بازپرس، باپ بیٹے کے ہاتھوں قتل

موبائل فون گم ہونے پر بازپرس، باپ بیٹے کے ہاتھوں قتل
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بیٹے نے معمولی سی  بات پر اپنے حقیقی والد کو موت کی نیند سلادیا۔ لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ لکھپت میں گذشتہ شب پیش آیا ہے۔ مقتول کے والد اور قاتل کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ  درج  کرلیا گیاہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق والد کو ایک موبائل فون گم کرنے پر اپنے  بیٹے کو ڈانٹنا مہنگا پڑگیا۔ سترہ سالہ نوجوان نے اپنے ہی والد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خالد نامی شہری نے اپنے حقیقی بیٹے ساجد  کو ڈانٹا تو اس نے طیش میں آکر کوئی وزنی چیز ماری، جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ مقتول خالد کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ یاد رہے 25اپریل کو کراچی کے علاقے گڈاپ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی ماں اور بیوی کو قتل کردیا تھا۔  واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مولا بخش نامی ملزم نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ماں اور بیوی کو قتل کیا اور اس کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔ فائرنگ اور قتل کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں دو خواتین کی نعشیں موجود تھیں۔ پولیس اور ریسکیو ادارے نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کئے۔ میڈیا کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک جو شواہد سامنے آئے ہیں اس کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم کا پستول استعمال کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 795870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش