0
Friday 31 May 2019 23:06

سونا اسمگلنگ کی مد میں خزانے کو 2.706 کھرب کے نقصان کا انکشاف

سونا اسمگلنگ کی مد میں خزانے کو 2.706 کھرب کے نقصان کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ملک سے سونے کے زیورات ظاہر کرکے مصنوعی جیولری برآمد کرنے اور بھارت سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کو بڑے پیمانے پر سونا اسمگل کرنے کی مد میں قومی خزانے کو مجموعی طور پر 2.706 ٹریلین روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے سونے کی درآمد کیلئے غیر ملکی کرنسی میں ادائیگیاں صرف انٹربینک مارکیٹ کے ذریعے کرنے کی تجویز دیدی ہے اور ایف بی آر نے سونے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سونے کی درآمد کیلئے متعارف کرائی جانیوالی دونوں رعایتی اسکیمیں بند کرنے اور سونے کی درآمد پر پاکستان میں بھی بھارت میں رائج ڈیوٹی و ٹیکسوں کے برابر ڈیوٹی و ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کا جائزہ لیناشروع کر دیا ہے۔

درآمدی سونے سے تیار کردہ زیورات کی برآمد پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جبکہ سونے کی درآمد کیلی ئے نیلامی کیلیے لائسنس جاری کرنیکی تجویز بھی زیر غور ہے، تاکہ صرف اچھی ساکھ کی حامل مالی طور پر مستحکم بڑے درآمد کنندگان سونے کی درآمد کرسکیں۔ دستاویز کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رپورٹ بھجوائی گئی ہے، جس میں زیورات کی برآمدات کے فروغ کیلئے متعارف کروائی جانیوالی امپورٹ کم ایکسپورٹ پالیسی کے بڑے پیمانے پر غلط استعمال کے انکشافات کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش