0
Wednesday 5 Jun 2019 16:56

جلالپور, دیرینہ دشمنی پر دو گروہوں میں تصادم، 10 ہلاک

جلالپور, دیرینہ دشمنی پر دو گروہوں میں تصادم، 10 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں دیرینہ دشمنی پر عید کے روز مخالفین کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ جلالپور پیروالہ کے نواحی گاؤں جعفریں میں فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتولین میں ممتاز عرف کالا جعفر، عاقب، سلیم، راحت، شوکت اور دیگر افراد شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ممتاز عرف کالا جعفر عید کی نماز پڑھ کر عزیز و اقارب کے ہمراہ واپس جا رہے تھے کہ راستے میں چھپے مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آکر 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہیں۔ پولیس افسران کے مطابق 4 حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ ڈی پی او کے مطابق زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی دستیابی یقینی بنا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 798023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش