0
Friday 7 Jun 2019 20:51

جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر جائزہ لیا گیا

جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر جائزہ لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بھاجپا کی طرف سے جموں خطے میں اسمبلی نشستوں میں اضافے کے لئے حدبندی کی مشق کے لئے زور دینے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ بھارتی وزیر داخلہ کو جموں کشمیر کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ کو آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے بارے میں سیکورٹی سے متعلق اٹھائے گئے انتظامات کی جانکاری بھی دی گئی، جبکہ وہ ممکنہ طور پر عنقریب ہی ریاست کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں مرکزی سیکریٹری داخلہ راجیو گبا اور سنیئر افسران بھی موجود تھے۔

یہ میٹنگ اس وقت منعقد کی گئی جب بھاجپا کی ریاستی شاخ جموں خطے میں اسمبلی نشستوں میں اضافے کیلئے حدبندی کی مشق کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے مطالبے کے بیچ ممکنہ طور پر مرکزی سرکار ریاست میں شیڈول کاسٹ نشستوں کو مخصوص کرنے کے علاوہ اسمبلی حلقہ انتخابات کی سر نو حدبندی کے امکانات کے لئے ممکنہ طور پر حد بندی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کریں گی۔ سابق وزیر اعلٰی فاروق عبداللہ نے جموں کشمیر کو دیگر ریاستوں کے متوازی بنانے کیلئے 2002ء میں آئین میں ترمیم کرکے 2026ء تک حدبندی کمیشن پر روک لگا دی تھی۔ سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے منگل کو سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر اپنا پیغام درج کرتے ہوئے کہا کہ 2026ء تک حدبندی پر تمام ملک میں روک ہے، جبکہ اس کے برعکس ’’کچھ کم علم ٹی وی چنلیں اس کو فروخت کرنا چاہتی ہیں، یہ جموں کشمیر تک مخصوص روک نہیں ہے۔

عمر عبداللہ نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ جموں کشمیر کو دیگر ریاستوں کے برابر لانے کی بات کرنے والی بے جے پی، آئین ہند کی دفعہ 370 اور شق 35 اے کو ختم کرکے، اس معاملے میں جموں کشمیر سے مختلف طریقے سے نپٹنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ملک کے دیگر حصوں میں حدبندی ہوگی، بے جے پی کو جموں کشمیر میں اس کا اطلاق کرنے پر خیرمقدم کیا جائے گا، تاہم اس وقت تک عوامی منڈیٹ کے بغیر اس کا فیصلہ کرنے کیلئے نیشنل کانفرنس اس کی سخت مخالفت کرے گی
۔
خبر کا کوڈ : 798260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش