0
Sunday 9 Jun 2019 20:17

بھارتی جارحیت سے مرعوب ہوکر سرینڈر کرنیکے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہیں، سید علی گیلانی

بھارتی جارحیت سے مرعوب ہوکر سرینڈر کرنیکے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہیں، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے بھارت کے وزیراعظم کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر دیئے گئے حالیہ بیان کو تاریخی اور زمینی حقائق کے سراسر منافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام پچھلے 71 برسوں سے اپنے پیدائشی حق ”حقِ خودارادیت“ کے لئے مثالی قربانیوں سے عبارت رواں تحریک مزاحمت میں مصروف عمل ہے۔ سید علی گیلانی نے نریندر مودی کے بیان پر اپنا شدید ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر بھارت کا کبھی حصہ تھا اور نہ آئندہ بننے اپنی لہو رنگ تحریک آزادی کو بھارت کی فوجی، سیاسی، مذہبی اور تہذیبی جارحیت سے مرعوب ہوکر سرینڈر کرنے کے بارے میں سوچ بھی سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے کسی بھی حصے کو کاٹ کر مانگنے کے روادار نہیں ہیں، البتہ جموں کشمیر کی ریاست پر بھارت کے جبری اور ناجائز فوجی قبضہ کے خلاف برسرِ جدوجہد ہیں۔

حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے بھارتی وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے فوجی زبان میں بات کرنے کے بجائے تاریخی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے عوام کو کسی ابہام میں رکھنے کی ناکام کوششوں سے اجتناب کریں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو ایک متنازعہ اور زندہ حقیقت ہونے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے میز پر اس ذمہ دار فورم کی طرف سے ڈیڑھ درجن کے قریب قراردادیں بھارتی وزیر اعظم کے دعوے کو مسترد کرنے کے لئے ایک بہت بڑا ثبوت موجود ہے۔ اس کے علاوہ ریاست جموں کشمیر کے زمینی حقائق بھارت کے فوجی قبضے کے خلاف ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 798567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش