0
Monday 10 Jun 2019 11:17

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 20 ارب روپے مختص کرنیکی تجویز

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 20 ارب روپے مختص کرنیکی تجویز
اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 20 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، آبی وسائل کے منصوبوں کیلئے آئندہ بجٹ میں ڈیموں کی تعمیر اور دیگر آبی وسائل کی ترقی کیلئے 190 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے 54 ارب روپے، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے 34 ارب روپے، دیامر بھاشا ڈیم کی زمین کے معاوضے اور ڈیم کے حصے کیلئے 20 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تربیلا ڈیم کی چوتھی بار توسیع کے منصوبے کیلئے 14 ارب روپے، منگلہ ڈیم پاور جنریشن یونٹس کے حصے کی اپ گریڈیشن کیلئے 5 ارب 57 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے، جبکہ گولان گون ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز بھی کی گئی ہے۔ کچھی کینال پروجیکٹ کے بقیہ حصے کے کام کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 798664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش