0
Sunday 19 Jun 2011 20:58

سرکاری محکموں میں تقرریاں میرٹ پر ہونگی، سید مہدی شاہ

سرکاری محکموں میں تقرریاں میرٹ پر ہونگی، سید مہدی شاہ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان گریجویٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلٰی گلگت بلتستان سے ملاقات، وفد نے وزیراعلٰی کو بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلٰیِ نے وفد کو تمام سرکاری محکمہ جات میں میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں کو یقینی بنانے اور محکمہ خورات و زراعت میں غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث ذمہ دار آفیسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی۔ ہفتہ کے روز صدر گلگت بلتستان گریجویٹس ایسوسی ایشن شاکر حسین کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ملاقات کی اور انہیں گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور ان سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان میں بیروزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ سرکاری و غیرسرکاری اداروں میں اقرباء پروری، رشوت، سفارش اور سیاسی دباو پر ہونے والی تقرریاں ہیں۔ انہوں نے وزیراعلٰیِ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری محکمہ جات میں تمام غیرقانونی بھرتیاں منسوخ کی جائیں، بجٹ کے دوران بیروزگاری پر قابو پانے کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے، تمام این جی اوز کو اپنی پالیسی واضع کرنے پر پابند کیا جائے اور حکومت بیروزگار نوجوانوں کے لیے مختلف شیڈول و غیرشیڈول بینکوں سے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے پالیسی بنائے۔ اس موقع پر وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ جو بھی تقرریاں ہونگی سب کی سب میرٹ پر ہونگی، غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث سرکاری آفیسران کے خلاف شواہد ملنے پر کاروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 79872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش