0
Thursday 13 Jun 2019 18:32

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی ماتمی ریلی، جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی ماتمی ریلی، جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر گھنٹہ گھر چوک سے نواں چوک تک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ طاہر عباس نقوی، علامہ ناصر سبطین ہاشمی، علامہ سلطان نقوی اور آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر عاطف حسین سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا، جبکہ ریلی میں سلیم عباس صدیقی، سید دلاور عباس زیدی، قمر عباس نقوی، مہر سخاوت علی، مولانا عمران ظفر، مولانا ممتاز حسین ساجدی، مرد و خواتین نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُمت مسلمہ کا متفقہ مطالبہ ہے کہ سعودی حکومت مقامات مقدسہ خصوصاً جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کرے اور آئے روز آثار انبیاء کو مٹانے کا ظالمانہ سلسلہ بند کرے، آل سعود کی انتہاء پسندانہ سوچ نے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور آج اسی سوچ کے خلاف عالم اسلام اسلامی تشخص بچانے کے لئے برسر پیکار ہے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر علوی نے کہا کہ ہم ان احتجاجی مظاہروں سے دنیا کو یوم انہدام جنت البقیع کے المناک واقعے کی یاد دلانے کے ساتھ اس بات پر توجہ دلا رہے ہیں کہ جنت البقیع حرم نبوی (ص) کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے۔ جنت البقیع اہلبیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اصحاب کا مدفن ہے، تخریب جنت البقیع کرکے سنگین ترین جرم کیا گیا ہے، اس عظیم ظلم پر عالم اسلام سوگوار اور سراپا احتجاج ہے، آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر عاطف حسین نے مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ 8 شوال اسلامی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج کے دن مزارات اہلیبیت علیھم السلام انبیائے کرام علیھم السلام و صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مزارات کو منہدم کرکے عالم اسلام اور قلب رسول اللہ (ص) کو سوگوار کیا گیا، جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، انبیائے کرام، اہلیبیت اطہار علیھم السلام، ازدواج مطہرات اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مزارات کے تقدس کو بحال کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 799332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش