0
Friday 14 Jun 2019 18:33

کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری، لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن

کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری، لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گرمی کی شدت 15 جون تک برقرار رہے گی، دوسری جانب شدید گرمی کے عالم میں لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پچھلے کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گرمی کا یہ دورانیہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات  کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دو روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور 15 جون تک شہر میں گرمی شدت کی برقرار رہے گی، تاہم 16 جون سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک نے عیدالفطر کی تعطیلات کے فوراً بعد کراچی میں غیر اعلانیہ طور پر لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا، گنجان آباد رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا، بیشتر علاقوں میں 2 سے ڈھائی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 3 سے 4 بار بجلی کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 799480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش