0
Sunday 16 Jun 2019 15:31

پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 28 جون تک توسیع

پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 28 جون تک  توسیع
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 28 جون تک  توسیع کر دی ہے، جس کے بعد لاہور سے مختلف بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے 28 جون تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اوور فلائی کی بندش کے بعد لاہور سے دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا کی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی۔ پاکستانی فضائی حدود میں مشرقی ایئرسائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی مشرقی فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے۔
خبر کا کوڈ : 799815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش