0
Sunday 16 Jun 2019 22:41

یاسمین راجہ کے نام این آئی اے کیجانب سے نوٹس اجراء کرنا قابل مذمت ہے، سید علی گیلانی

یاسمین راجہ کے نام این آئی اے کیجانب سے نوٹس اجراء کرنا قابل مذمت ہے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے حریت پسند خاتون راہنما یاسمین راجہ کے نام بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ’’این آئی اے‘‘ کی جانب سے نوٹس اجراء کرکے انہیں 17 جون کو دہلی طلب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو عزت کا مقام دینے اور بیٹی بچاؤ کے دعویدار اب خواتین کو بھی تحقیقاتی دائرے میں لاکر اپنے تعصب اور نفرت کا شکار بنا رہے ہیں۔

سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یاسمین راجہ مختلف عوارض میں مبتلا ہے اور پچھلے سال ان کا ایک گردہ بھی نکالا گیا ہے اور اس کو دہلی طلب کرکے ذہنی طور پریشان کرنا ان کی صحت کے لئے بہت ہی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے مسلم لیگ کے لیڈر محمد رفیق گنائی کو گرفتار کرنے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یاد رہے کل شام پولیس نے محمد رفیق گنائی کو اپنے سسرال ٹنگمرگ سے گرفتار کرکے کسی نامعلوم جگہ پر منتقل کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش