0
Monday 17 Jun 2019 12:46

پنجاب کے مسجد مکتب سکولز بند کرنے کا حتمی فیصلہ

پنجاب کے مسجد مکتب سکولز بند کرنے کا حتمی فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب کے مسجد مکتب سکولز بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ مسجد مکتب سکولوں کو پرائمری سکولوں میں تبدیل کر دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے 337 مسجد مکتب سکولوں کو بند کیا جا رہا ہے۔ مسجد مکتب سکولوں میں پہلی سے تیسری جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسجد مکتب سکولوں سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر انہیں بند کیا جا رہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرز آف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو اس حوالے سے احکامات پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسجد مکتب سکولوں کو پرائمری سکولوں میں تبدیل کرکے نئے اساتذہ تعینات ہوں گے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق لاہور میں مکتب مسجد سکولوں کی تعداد 8 ہے جبکہ بہاولنگر میں 72، چکوال میں 8، رحیم یار خان میں 100، اوکاڑہ میں 57 مسجد مکتب سکولز کام کر رہے ہیں۔ سرگودھا میں 6، وہاڑی میں 2، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 14، ملتان میں 22 مسجد مکتب سکولز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 799944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش