0
Wednesday 19 Jun 2019 08:46

گورنر پنجاب سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے وفد کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

گورنر پنجاب سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے وفد کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے وفد نے گورنر ہاوس لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم ملکی مسائل، بین المذاہب ہم آہنگی، فرقہ واریت کے خاتمے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے وفد نے گورنر پنجاب کو بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے تجاویز پیش کیں۔ وفد کی قیادت مولانا توقیر عباس نے کی جبکہ دیگر ارکان میں مولانا جعفر علی میر، مولانا ناصر  مہدی کربلائی، منیر حسین شیخ، غلام حسنین اور سید رضوان عابدی سمیت دیگر شامل تھے۔ گورنر پنچاب نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کو پاکستان کا ماڈل مدرسہ قرار دیتے ہوئے جامعہ عروۃ الوثقی اور زعیم حوزہ آغا سید جواد نقوی کی اتحاد امت کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وحدت اور اتحاد کی جتنی ضرورت اب ہے، پہلے کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہ پاکستان کی دشمن قوتوں نے ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے ماضی میں فرقہ واریت کو ہوا دی اور بدقسمتی سے ہماری حکومتیں بھی اس میں شامل رہیں، جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے اور ان شاء اللہ پاکستان میں رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 800251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش