0
Thursday 20 Jun 2019 11:12

سائنسدان خوراک کی کمی دور کرنے کیلئے تحقیق تیز کریں، مسعود خان

سائنسدان خوراک کی کمی دور کرنے کیلئے تحقیق تیز کریں، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے سائنسدانوں اور سائنسی کمیونٹی پر زرو دیا ہے کہ وہ موسمی تغیرات کے نتیجہ میں جنم لینے والے ماحولیاتی مسائل اور خوراک کی کمی جیسے بحرانوں کا حل ڈھونڈنے کے لئے تحقیق کا عمل تیز کریں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں حکومتی اداروں کو سفارشات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں شعور و آگاہی پیدا کریں۔ بدھ کے روز یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے زیراہتمام ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار زراعت حکمت عملی اور انتظام کے موضوع پر چھٹی بین الاقوامی سائنس کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور موسمی تغیرات نے کرہ ارض کے تمام انسانوں اور خطوں کو متاثر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 800504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش