0
Monday 24 Jun 2019 11:28

پشاور میں تاریخی قلعہ بالا حصار کو سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ

پشاور میں تاریخی قلعہ بالا حصار کو سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے فن تعمیر کے عظیم شاہکار اور تاریخی قلعہ بالاحصار کی بحالی، تزئین و آرائش اور اسے سیاحوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ آرکیالوجی خیبر پختونخوا کے مطابق مستقبل میں قلعہ بالا حصار جو فرنٹیئر کور کا ہیڈ کوارٹر زہے یہاں سے ایف سی کو شاکس منتقل کرنے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔ عید سے قبل محکمہ آرکیالوجی کے حکام کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ قلعہ بالا حصار کی بحالی اور سیاحوں کیلئے باقاعدہ طور پر کھولنے کی تجویز سامنے آئی، جبکہ ایف سی ہیڈ کواٹرز کو یہاں سے منتقل کرنیکی صورت میں شاکس میں 530 کنال اراضی خریدنے کی تجویز بھی محکمے کی جانب سے دی گئی ہے، جس میں ایف سی ہیڈ کواٹرز کیلئے خریدی جانیوالی زمین کیلئے آدھے پیسے صوبائی حکومت جبکہ آدھے پیسے ایف سی ادا کرے گی۔ ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق قلعہ بالا حصار کو دنیا بھر میں تاریخی اہمیت حاصل ہے وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ قلعہ بالا حصار کو سیاحتی مرکز بنایا جائے اور مستقبل میں سیاح اس تاریخی قلعے میں روزانہ کی بنیاد پر باآسانی آ جا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 801174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش