0
Tuesday 25 Jun 2019 12:03

گلگت، نیب پلی بارگین کے ذریعے 2 ملزمان سے 35 لاکھ روپے ریکور

گلگت، نیب پلی بارگین کے ذریعے 2 ملزمان سے 35 لاکھ روپے ریکور
 اسلام ٹائمز۔ گلگت میں پلی بارگین کے ذریعے قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2 ملزمان سے 35 لاکھ 58 ہزار روپے ریکور کر لئے۔ نیب کے ڈائریکٹر نے ریکور شدہ رقم کا چیک نیشنل بنک حکام کے حوالے کیا۔ نیب سب آفس گلگت سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل بنک سوست برانچ میں جعلی سٹمپ لگا کر رسید جمع کرائے جانے والے کیس میں نیب حکام نے مذید ریکوریز کی ہیں، اس کیس میں دو زیر حراست ملزمان نے پلی بارگین کے ذریعے تمام رقم جمع کروائی۔ نیب سب آفس گلگت کے ڈائریکٹر ناصر جونیجو نے 35 لاکھ 58 ہزار کا چیک نیشنل بنک کے وائس پریذیڈنٹ ناظم خان کے حوالے کیا۔ اس موقع پر نیب سب آفس کے انوسٹگیشن آفیسرز بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ نیب حکام نے تاجروں، کلیئرنگ ایجنٹس اور نیشنل بینک حکام کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے اور بے ایمانی سے سوست ڈرائی پورٹ میں چین سے لائے گئے سامان کو کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسز کے بغیر کلیئر کروایا۔ یاد رہے کہ نیشنل بنک سوست برانچ میں جعلی سٹمپ کے ذریعے سامان کلیئر کروانے کی وجہ سے قومی خزانے کو تین کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا، جس میں سے  نیب حکام نے ملزمان سے تقریبا دو کروڑ روپے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 801389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش