0
Saturday 29 Jun 2019 13:46

سری لنکن ٹیم پر حملے کا معاملہ، لاپرواہی کے مرتکب پولیس افسران کی شامت آ گئی

سری لنکن ٹیم پر حملے کا معاملہ، لاپرواہی کے مرتکب پولیس افسران کی شامت آ گئی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سری لنکن ٹیم پر حملے کے وقت غفلت کا مظاہرہ کرنے پر تحقیقات کا سامنا کرنیوالے پولیس افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے سری لنکن ٹیم پر حملے کے وقت ڈیوٹی سےغائب پولیس افسران کا مکمل ڈیٹا اور پوسٹنگ ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو کہا گیا ہے کہ فوری طور پر سری لنکن ٹیم پر حملے کے وقت غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران کیخلاف ہونیوالی انکوائری رپورٹ، جوڈیشیل انکوائری رپورٹ، پولیس افسران کے نام اور ان کیخلاف کی جانیوالی کارروائی اور اب تک ان پولیس افسران کا مکمل ریکارڈ اور پوسٹنگ پوزیشن سمیت تمام کوائف فراہم کئے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ان غیر ذمہ دار پولیس افسران کیخلاف  کارروائی کا پروگرام رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 802147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش