0
Saturday 6 Jul 2019 00:50

جن چینلز نے ہمارے خلاف الیکشن مہم چلائی ہم نے انہیں بھی رقوم دی ہیں، فردوس عاشق اعوان

جن چینلز نے ہمارے خلاف الیکشن مہم چلائی ہم نے انہیں بھی رقوم دی ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف میڈیا مہم کی ادائیگی بھی ہماری ہی حکومت نے کی، صحافیوں کے مسائل پر پالیسی ترتیب دینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل پر فریقین کو مل کر پالیسی ترتیب دینا ہوگی، میڈیا ورکرز کے حقوق سلب نہیں ہونے دیں گے، حکومت صحافیوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف مختلف چینلز پر الیکشن مہم چلائی گئی, اُس کے باجود حکومت نے چینلز کو رقم ادا کی، ہم نے سابقہ حکومتوں کے بقایا جات ادا کر دیئے۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے غریبوں کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، دنیا ہمارے ساتھ اقتصادی شراکت داری کی خواہش مند ہے، ملک میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیٹس کو چیلنج کرتے ہیں تو مسائل کا سامنا ہوتا ہے، ملک کا قرضہ اور اتنا بڑا خسارہ حکومت کو ورثے میں ملا، حکومت کا سربراہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق پر حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، سیاسی چورن بھی ساتھ ساتھ چلانا ہماری مجبوری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں، تاکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرسکے۔
خبر کا کوڈ : 803378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش