0
Sunday 7 Jul 2019 22:01

جج ارشد ملک جتنی پریس ریلیز دینگے اتنا ہی پھنستے چلے جائینگے، مشاہد اللہ

جج ارشد ملک جتنی پریس ریلیز دینگے اتنا ہی پھنستے چلے جائینگے، مشاہد اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک صاحب جتنی پریس ریلیز دیں گے اور پھنستے چلے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ نے کہا کہ یہ ویڈیو جج صاحب کے گھر کی ہے، یہ کہیں اور کی نہیں ہے اور جس بندے کے ساتھ یہ ویڈیو ہے، وہ بھی ارشد ملک کا دوست ہے اور اس کا بھائی بھی ان کا دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ملک ویڈیو کی بات کریں اور اس کا فرانزک کروائیں، اگر جعلی ہوئی تو جج صاحب کا موقف ٹھیک ہوگا، لیکن اگر ٹھیک ہوئی تو پھر کیا ہوگا۔؟ مشاہد اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو اقامہ میں سزا دی گئی اور ساتھ لکھا کہ کوئی کرپشن نہیں کی، پانامہ میں باقی چار سو سے زائد افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ انتقامی کارروائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس ویڈیو کا فرانزک آڈٹ بالکل نہیں کروائے گی، کیونکہ کل سے ناصر بٹ کے کنڈکٹ پر بات ہو رہی ہے، ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کروانے پر بات نہیں ہو رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 803713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش