0
Tuesday 9 Jul 2019 13:37

کراچی میں سابق فوجی سمیت 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

کراچی میں سابق فوجی سمیت 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے سفید کرولا ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت 3 کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن ملک الطاف اعوان  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیررزام ڈیپارٹمنٹ نے گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت گروہ کے سرغنہ واحد بخش عرف فوجی کو اس کے 2 ساتھیوں شوکت علی اور شاہد علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور 1 پستول برآمد کرلی جبکہ ملزمان  کے 3 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ڈکیت گروہ کا سرغنہ محمد بخش پاک فوج کا سابق اہلکار ہے، جس نے ریٹائر ہونے کے بعد جرائم کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنا 10 کارندوں پر مشتمل گروہ تشکیل دیا، اس نے تین ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھی اور ہر ٹیم کے ساتھ الگ الگ وارداتیں کرتا تھا۔ ملزمان بینک سمیت مالیاتی اداروں سے رقوم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی 3 مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان وارداتوں کے لئے سفید رنگ کی کرولا گاڑی استعمال کرتے تھے اور اسی وجہ سے یہ گروہ کرولا گروپ کہلاتا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 804041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش