0
Tuesday 9 Jul 2019 23:12

گھوٹکی ضمنی الیکشن، بلاول بھٹو 13 جولائی کو سکھر کا دورہ کرینگے

گھوٹکی ضمنی الیکشن، بلاول بھٹو 13 جولائی کو سکھر کا دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گھوٹکی میں این اے 205 پر ضمنی الیکشن کی مہم میں شرکت کیلئے 13 جولائی کو سکھر کا دورہ کریں گے اور سکھر ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ ضمنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی ریلی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ ریلی پنو عاقل سے گھوٹکی تک نکالی جائے گی، بلاول بھٹو زرداری ریلی کی قیادت کرتے ہوئے چھ مختلف مقامات پر ریلی سے خطاب کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 804138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش