0
Tuesday 9 Jul 2019 23:19

کسی سزا یافتہ شخص کے انٹرویو کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، وزیراعظم

کسی سزا یافتہ شخص کے انٹرویو کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے عدالتوں سے سزا یافتہ افراد کے ٹی وی انٹرویوز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سزا یافتہ شخص کے انٹرویو کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے دور میں اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ نوازشریف کے دور میں غیرملکی دوروں پر 1421.5 ملین جبکہ آصف زرداری کے دور میں 183.5 ملین روپے خرچ ہوئے۔

وفاقی کابینہ نے سزا یافتہ افراد کے ٹی وی انٹریوز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان انٹرویوز کو نشر کرنے کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ کسی سزا یافتہ شخص کے انٹرویو کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، سابق حکمران قومی خزانے سے پر تعیش دورے کرتے رہے، ملک اور قوم کو ان غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا، سابق ادوار میں اڑائی گئی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 804141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش