0
Friday 12 Jul 2019 20:17

صرف کرپٹ افراد کی گرفتاری کافی نہیں، نظام مصطفیٰ لاگو کیا جائے، اشرف جلالی

صرف کرپٹ افراد کی گرفتاری کافی نہیں، نظام مصطفیٰ لاگو کیا  جائے، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ملک کی تازہ ترین صورت حال پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ریاستِ مدینہ کے قیام کیلئے سیاستِ مدینہ کا اہتمام ضروری ہے۔ چند کرپٹ عناصر کو محض گرفتار کرلینا کافی نہیں، نظام مصطفی ﷺ کو اقتدار میں لانا ضروری ہے۔ ریاستِ مدینہ اسلام کے احکام، حدود کے قیام اور فلاح عوام کا نام ہے۔ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ عقیدہ ختم نبوت ریاست  مدینہ کی ابتدائی ذمہ داری ہے شیخ رشید کے وزیر بننے کے بعد 79 ٹرین حادثات بڑے دکھ کی بات ہے۔ اگر غور کیا جائے ہر وزارت اپنی نوعیت کے ایسے ہی حادثات سے دوچار ہے مگر کچھ حادثات نظر آتے ہیں اور کچھ نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ غریب امیر کا فرق کیے بغیر ٹیکسوں کی بھر مار کی جا رہی ہے۔ صنعت کا پہیہ جام ہو چکا ہے۔ تاجر برادری بہت پریشان نظر آ رہی ہے، سرکاری لہجے پر ٹیکس اور عوامی لہجے پہ ہڑتال کا لفظ غالب آ رہا ہے۔ حکمرانوں کے قول و فعل کے تضاد میں عوام کو از حد پریشان کر دیا ہے۔ بے روز گاری اور کاروبار کی بندش سے لاکھوں لوگوں کیلئے بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا۔ بیرونی قرضہ جات سے بھی عام انسان تک کوئی ریلیف نہیں پہنچ رہا۔ حکومت اپنی پالیسوں پر نظرثانی کرے۔
خبر کا کوڈ : 804686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش