0
Saturday 13 Jul 2019 13:48

نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل 18 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل 18 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی 18 ستمبر کے لیے مقررکی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے اپیلیں عدالت کے گزشتہ سماعت کے حکم کے مطابق مقرر کیں۔ واضح رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے جبکہ ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں نوازشریف کو ممکنہ ریلیف کے لیے دو ماہ انتظار کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 804827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش