0
Sunday 14 Jul 2019 16:40

سندھ، انکم ٹیکس نہ دینے والے گریڈ 20 کے افسران کا گھیرا تنگ

سندھ، انکم ٹیکس نہ دینے والے گریڈ 20 کے افسران کا گھیرا تنگ
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرانے والے حکومت سندھ کے گریڈ 20 کے حامل افسران کی نشاندہی کرتے ہوئے سندھ حکومت ملازمین کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے انتظام کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس تھری کے ودہولڈنگ زون فائیو کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اکاﺅنٹنٹ جنرل سندھ کے ڈیٹا کے مطابق سندھ حکومت کے پے رول پر 93 ہزار ملازمین کی تنخواہ قابل ٹیکس ہے، لیکن اس کے برعکس سندھ میں صرف 17 ہزار ملازمین اپنے ٹیکس ریٹرن داخل کراتے ہیں۔ مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے گریڈ 20 کی افسران بھی اپنے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے، حالانکہ انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001ء کی شق 114 کے تحت ہر قابل ٹیکس آمدنی کے حامل ٹیکس دہندہ فرد پر انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازم ہے۔ مراسلے میں چیف سیکریٹری سندھ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت محکمہ جات کے عملے سے ٹیکس ریٹرن جمع کروا کر قانونی عمل مکمل کریں۔
خبر کا کوڈ : 805025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش