0
Monday 15 Jul 2019 18:08

ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے ہائی رسک اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے ہائی رسک اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع
اسلام ٹائمز۔ تورغر اور شانگلہ سے پولیو سے متاثرہ کیسز سامنے آنے کے بعد خیبر پختونخوا کے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے ہائی رسک اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع تورغر، زیریں کوہستان، بالا کوہستان، کوہی پلاس، بٹگرام اور شانگلہ میں مکمل جبکہ مانسہرہ اور ہری پور کی بعض یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔ مہم کے دوران مجموعی طور پر پانچ سال سے کم عمر کے 6 لاکھ 14 ہزار 590 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت سکیورٹی میں 2 ہزار 657 تربیت یافتہ پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔

ان پولیو ٹیموں میں 2 ہزار 342 موبائل، 208 فکسڈ، 86 ٹرانزٹ اور 21 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ مہم کی موثر نگرانی کیلئے 641 ایریا انچارجز کی تعنیاتی بھی کی گئی ہے۔ بنوں ڈویژن ملک بھر میں پولیو کیسز کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہائی رسک قرار دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے جولائی سے ستمبر تک تین انسداد پولیو مہم کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ان میں دو پولیو مہم کیس رسپانس ہونگی، جبکہ ایک ایس این آئی ڈی ہوگی۔ ایکشن پلان کے تحت پہلی کیس رسپانس مہم کو 15 سے 18 جولائی جبکہ ایس این ڈی آئی کو 26 اگست سے 29 اگست اور آخری کیس رسپانس مہم کو 16 سے 19 ستمبر تک کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 805184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش