0
Saturday 20 Jul 2019 10:23

منشیات کے پھیلاؤ کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مظاہرین

منشیات کے پھیلاؤ کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مظاہرین
اسلام ٹائمز۔ منشیات کے پھیلاؤ کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی غیر سرکاری انجمن نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی اور بچوں کے درمیان خلیج کو ختم کرتے ہوئے گھر میں ہی انہیں اس زہر سے باز رہنے کیلئے مائل کریں۔ پریس کالونی میں جمعہ کو غیر سرکاری رضاکار انجمن ’’کشمیر یوتھ پاور‘‘ سے وابستہ رضاکاروں نے وادی کشمیر میں منشیات کی تباہ کاریوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرامن احتجاج کیا۔ احتجاج کا مقصد نوجوانوں کی طرف سے منشیات کے استعمال میں اضافے سے قیمتی جانوں کے زیاں ہونے سے بیدار کرنا تھا۔

احتجاجی نوجوانوں میں شامل مدثر عزیز نامی ایک نوجوان نے کہا کہ ہم تمام والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خود اور اپنے بچوں کے درمیان خلیج کو ختم کریں اور اپنے بچوں کی گھروں میں ہی کونسلنگ کریں، کیونکہ والدین کے بغیر اپنے بچوں کی کونسلنگ کوئی بھی شخص بہترین انداز سے نہیں کرسکتا۔ انہوں نے منشیات کی وباء میں پھیلاؤ کیلئے حکومت کو بھی مورود الزام ٹھراتے ہوئے کہا کہ کافی نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے بھی منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے پولیس کی طرف سے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی کاوشوں کو سراہا، تاہم انہیں مزید کام کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
خبر کا کوڈ : 805905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش